آئی سی سی کی ہفتہ وار رینکنگ کے مطابق پاکستانی کرکٹر بابراعظم نے اپنی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کی ہے۔
بابراعظم نے ٹی 20 رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کی ہے اور وہ اب چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس نے چھ درجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابراعظم نے ایک درجہ بہتری حاصل کی ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی بلے باز شبمن گل نے ایک درجہ چھلانگ لگا کر 16 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما 30 ویں، ویرات کوہلی 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں جسپریت بمراہ بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگریزی بیٹسمین جو روٹ نے ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے، اپنے ہم وطن ہیری بروک کو پیچھے چھوڑ کر جو روٹ نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔