تہران۔ایران کی 27 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی کو یوٹیوب پر ایک ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلوکارہ نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا تھا، اور اس کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
گلوکارہ کے وکیل نے بتایا کہ پرستو احمدی کو ایران کے صوبہ مازندران کے شہر ساری سے ہفتہ کو حراست میں لیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اسی دن تہران سے دو مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد حجاب کو قانونی طور پر لازمی قرار دے دیا گیا تھا، اور اس قانون کے تحت خواتین کو عوامی مقامات پر حجاب پہننا ضروری ہے۔