پاکستانی کامیڈین شکیل صدیقی نے ایک تازہ انٹرویو میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے پاکستان سے متعلق خیالات پر روشنی ڈالی۔
شکیل صدیقی کے مطابق، “شاہ رخ خان پاکستان کے بارے میں خوشگوار خیالات رکھتے ہیں اور ان کے کئی رشتہ دار آج بھی پشاور میں مقیم ہیں، جن میں ان کے کزنز بھی شامل ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کسی ٹی وی شو کے ذریعے نہیں بلکہ نیوجرسی کے قریب ایک شو کے دوران ہوئی تھی۔ شکیل کے بقول، “یہ وہی شو تھا جہاں شاہ رخ نے ذکر کیا کہ انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا۔ ہم دونوں نے اس شو میں شرکت کی، وہ ایک اداکار کے طور پر اور میں ایک کامیڈین کے طور پر۔ بعد میں ہم نے کئی اور شوز میں ایک ساتھ کام کیا۔”
شکیل نے مزید بتایا کہ ایک تیسرے شخص کے ذریعے تعارف کے باوجود شاہ رخ خان نے خود آگے بڑھ کر نہ صرف ان سے ملاقات کی بلکہ ان کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ شکیل کے الفاظ میں، “اتنے بڑے انسان ایسے ہی نہیں بنتے۔ جب آپ دوسروں کو عزت دیتے ہیں، تو عزت خود آپ کے پاس آتی ہے۔”
شکیل نے انٹرویو میں شاہ رخ کی مخصوص انداز میں نقل اتارنے کا بھی ذکر کیا اور کہا، “شاہ رخ خان کو نقل پسند نہیں، وہ اکثر کہتے تھے، ‘میں ایسا کب کرتا ہوں؟’ اور میں جواب دیتا، ‘آپ کرتے تھے، لیکن شاید آپ کو یاد نہیں۔'”
انٹرویو کے آخر میں شکیل صدیقی نے بھارتی انڈسٹری میں دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں ایک فنکار ہوں، اور میرا کام دلوں کو جوڑنا ہے، فاصلے بڑھانا نہیں۔”