اسلام آباد۔عازمین کیلئے بڑی خوشخبری، وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے اعلان کیا ہے کہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔
چوہدری سالک نے کہا کہ سپانسرشپ سکیم کے تحت موصول تمام درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ، عازمینِ حج کی درخواست پر حج داخلہ میں مشکلات کی وجہ سے 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد حج درخواستوں کی آخری تاریخ 10 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
چوہدری سالک نے مزید کہا کہ اگر کوٹہ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم جمع کرانی ہوگی، اور سپانسرشپ سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی تاکید کی۔