ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنے ڈریگن فلائی مشن کے لیے لانچ سروسز فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا ہے، جو سیارہ زحل کے چاند ٹائٹن پر روانہ ہوگا۔ یہ مشن ناسا کے نیو فرنٹیئرز پروگرام کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ٹائٹن پر ایک روٹرکرافٹ لینڈر کی بنیاد رکھنا ہے۔
ڈریگن فلائی کی لانچ 25 جولائی 2028 کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے کی جائے گی۔ روٹرکرافٹ لینڈر ٹائٹن کے مختلف مقامات سے نمونے لے گا تاکہ اس کی ارضیاتی ساخت اور مختلف ترتیبات کا تجزیہ کیا جا سکے۔ اسپیس ایکس نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ یہ جوہری طاقت سے چلنے والا روٹر کرافٹ زمین اور ٹائٹن دونوں پر مشترکہ پری بائیوٹک کیمیائی عمل کی تلاش کرے گا۔
اسپیس ایکس کے ساتھ ناسا کے اس لانچ معاہدے کی لاگت 256.6 ملین ڈالرز ہے۔