اسلام آباد ۔ریاست پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ،چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں دس رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنا دی گئی
وزیراعظم کے احکامات کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں، ٹاسک فورس دس دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکےحکومت کوپیش کرے گی
حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپگینڈا جاری ہے ، کچھ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپگینڈا کر رہے ہیں
پروپگنڈے کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانا ہے، جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرےگی