ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی O2 نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو مشتبہ کالز کے بارے میں متنبہ کرتا ہے۔ اس فیچر کا مقصد کالز کی شناخت کے عمل کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔
برطانوی کمپنی کے مطابق، نیا “کال ڈیفنس” فیچر ایڈپٹیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتا ہے جو کالز کے نمبروں کے رویے کا تجزیہ کرتا ہے۔ اس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا یہ کال اصل ہے یا اسپیم کال ہے۔
اگر اے آئی کے تجزیے کے مطابق کال اسپیم کے تمام معیار پر پورا اترتی ہے، تو صارف کی فون اسکرین پر ایک انتباہ ظاہر ہوگا۔ تاہم، صارف کے پاس اس کال کو اٹھانے یا نہ اٹھانے کا اختیار بھی موجود ہوگا۔
مشتبہ کالز کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والی یہ ٹیکنالوجی سیکیورٹی کمپنی Hiya نے تیار کی ہے، جو اس شعبے میں ماہر ہے۔