محققین نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا مصنوعی ذہانت (اے آئی) آڈیو جنریٹر تیار کیا ہے جو ایسی آوازیں تخلیق کر سکتا ہے جو پہلے کبھی نہ سنی گئی ہوں۔ اس نئے اے آئی ماڈل کا نام فُوگاٹو رکھا گیا ہے، جو کمپیوٹر چپ ساز کمپنی اینویڈیا کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔
فُوگاٹو ایک جدید جنریٹیو اے آئی ماڈل ہے جو صارفین کو سادہ ٹیکسٹ پرامپٹس کے ذریعے آڈیو تخلیق یا ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ٹول کی مدد سے صارفین کسی گانے میں سے مخصوص آلات کو ہٹانے، یا کسی کی آواز میں تبدیلی کرنے جیسے کام کر سکتے ہیں۔
اینویڈیا کے رچرڈ کیرس نے فُوگاٹو کے بارے میں ایک تفصیلی بلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ آلہ دیگر کسی بھی اے آئی ماڈل کے مقابلے میں زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے اور موسیقی کی دنیا میں نئی اور انوکھی آوازوں کی تخلیق کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رچرڈ کیرس نے مزید کہا کہ فُوگاٹو سے آپ ٹرمپٹ کی آواز کو کتوں کی بھونکنے یا سیکسو فون کی آواز کو بلی کے میاؤں میں بدل سکتے ہیں۔ صارفین جو کچھ بھی لکھیں گے، یہ ماڈل وہ آڈیو تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کے ذریعے تخلیقی حدود کو مزید وسعت ملے گی۔