اسلام آباد۔سال 2024 کا آخری سپر مون جمعہ 15 نومبر کو بھرپور چمک کے ساتھ نظر آئے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق، سپر مون جمعرات 14 نومبر سے نظر آنا شروع ہوگا، لیکن یہ جمعہ کو اپنے مکمل جلال میں چمکے گا۔
یہ رواں سال کا آخری سپر مون ہے اور اس کی چمک اور روشنی سو فیصد ہوگی۔اس سے پہلے 2024 میں 19 اگست، 18 ستمبر اور 17 اکتوبر کو بھی سپر مون نظر آیا تھا۔
سپر مون کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب مکمل چاند یا نیا چاند زمین کے قریب ترین نقطے تک پہنچتا ہے، جو زمین سے 361,969 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوتا ہے۔ اس صورت میں چاند بڑا اور غیر معمولی دکھائی دیتا ہے، اور اسے “سپر مون” کہا جاتا ہے۔یہ سپر مون پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا، اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ شام یا رات کے دوران نظر آنا شروع ہو گا۔