پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر طنزیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیمی راحیل نے لکھا: “لاہور مر رہا ہے اور اسے بچانے کے لیے کوئی کچھ نہیں کر رہا، ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا۔”
اداکارہ نے اس پوسٹ میں پنجاب کی حکومتی قیادت، خاص طور پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کے مسئلے پر حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں اور لاہور کے باسی اس آلودگی میں سانس لینے کے لیے مجبور ہیں۔
سیمی راحیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف کچھ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس مسئلے پر آواز اٹھانے کے لیے تعریف کر رہے ہیں، وہیں دیگر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے اور اسموگ کا مسئلہ پچھلی حکومت کے دور میں مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بڑھا ہے۔
اس سے پہلے اداکارہ صبا قمر بھی لاہور کی اسموگ پر اپنے جذبات کا اظہار کر چکی ہیں، اور اسموگ کے باعث سانس لینے میں مشکل کی شکایت کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
اس وقت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ رہا ہے، جہاں اسموگ کی شدت کی وجہ سے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 644 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس رات کے وقت 1267 تک پہنچ گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، لاہور کے بعد ملتان پاکستان کا دوسرا سب سے آلودہ شہر ہے، جب کہ اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر آ رہے ہیں۔
سیمی راحیل اور دیگر شخصیات کی جانب سے اسموگ کے خلاف آواز اٹھانے پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے مختلف رائے سامنے آ رہی ہیں، اور یہ مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔