بالی ووڈ کے سینئر اور مرحوم اداکار اوم پوری کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جب ان کی پہلی بیوی سیما کپور نے حالیہ انٹرویو میں چند چشم کشا انکشافات کیے۔
سیما کپور نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی منگنی 1989 میں ہوئی تھی، اور جلد بازی میں دونوں خاندانوں نے شادی کی تاریخ طے کر دی تھی۔ ان کے مطابق، شادی سے محض ایک دن قبل اوم پوری نے انہیں دریا کنارے لے جا کر اعتراف کیا کہ ان کا اپنے گھر کی ملازمہ کے ساتھ ماضی میں تعلق رہا ہے۔
سیما نے بتایا کہ اُس وقت شادی کے دعوت نامے تقسیم ہو چکے تھے اور تقریب ایک ایسے چھوٹے شہر میں ہونے والی تھی جہاں ان کے والدین کا خاص مقام اور عزت تھی، اس لیے سب کچھ بدلنا ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اگر مجھے یہ بات پہلے پتہ چلتی تو شاید میں یہ رشتہ قبول نہ کرتی۔” ان کے مطابق، اوم پوری کا یہ عمل بظاہر ایمانداری کے اظہار کے طور پر تھا، مگر اصل میں یہ ایک قسم کی جاگیردارانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
سیما کپور کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں وہ ایسی صورتحال میں ہرگز شادی کرنے کا فیصلہ نہ کرتیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔