لندن۔لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔
خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔