اسلام آباد ۔ وزیر تعلیم خیبرپختونخوا، فیصل خان ترکئی نے اساتذہ کی پروموشن کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت سے مشروط کر دیا ہے۔
فیصل خان ترکئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میںانہیں اساتذہ کی پروموشن کو احتجاج میں شرکت سے مشروط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ “جو اساتذہ اپنی اپ گریڈیشن یا پیسوں کا مطالبہ رکھتے ہیں، وہ ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دو لاکھ اساتذہ پی ٹی آئی کی تحریک میں شامل ہو جائیں تو ان کے تمام مطالبات پورے کر دیے جائیں گے۔