اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں غریب افراد کو نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ پاکستانی حکام کی مذاکرات کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بی آئی ایس پی کے حکام نے آئی ایم ایف وفد کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں پروگرام کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف وفد کو ان چار ماہ میں مستحقین کو فراہم کی جانے والی امداد اور اس دوران درپیش مالی چیلنجز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔آئی ایم ایف حکام نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔