اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسموگ اور فضائی آلودگی سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بلاول بھٹو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “میرے پاکستانیوں، کراچی آ جاؤ”۔
یاد رہے کہ اس وقت پنجاب کے مختلف علاقوں، خاص طور پر لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس بہت خراب ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں بھی اسموگ اور فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے، جس کے باعث عوام کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختلف پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔