ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ صرف پانچ منٹ کی ورزش، جیسے دوڑنا، رقص کرنا یا صفائی کرنا، بلڈ پریشر میں کمی لاتے ہوئے قلبی مسائل سے بچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلیاں، جیسے پانچ منٹ کی ورزش ٹی وی دیکھنے کے بجائے کرنا، دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہیں۔
تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف سڈنی کے محققین نے 14,761 افراد کا مطالعہ کیا، جنہوں نے ایکٹیویٹی ٹریکر پہن کر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کی۔
تحقیق کے مطابق، ان افراد نے 24 گھنٹوں میں اوسطاً سات گھنٹے نیند میں گزارے، دس گھنٹے سست روی سے بیٹھے رہنے میں، تین گھنٹے کھڑے ہو کر، ایک گھنٹہ ہلکی رفتار سے اور ایک گھنٹہ تیز رفتار سے چلنے میں گزارے، جبکہ 16 منٹ ایسی ورزش کی جس سے ان کے دل کی دھڑکن تیز ہوئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ پانچ منٹ کی اضافی ورزش، جیسے سیڑھیاں چڑھنا، دوڑنا یا سائیکل چلانا، سِسٹولک بلڈ پریشر (اوپر کی ریڈنگ) میں 0.68 ایم ایم ایچ جی اور ڈائیسٹولک بلڈ پریشر (نیچے کی ریڈنگ) میں 0.54 ایم ایم ایچ جی تک کمی لا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کا ثبوت ہے کہ معمولی جسمانی سرگرمیاں بھی دل کی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتی ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔