اس فون کا ماڈل نمبر PKP110 ہے اور یہ چینی ریگولیٹری ویب سائٹ پر لسٹ کیا گیا ہے، جس میں ایک تصویر بھی شامل ہے جس میں ایک گول کیمرہ آئلینڈ نظر آ رہا ہے۔ اس میں دو کیمرے ہوں گے: 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا معاون کیمرہ، جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل سینسر کے ساتھ ہوگا۔
اوپو نے A5 Pro کو 6.7 انچ کے Full HD+ ریزولوشن والے ڈسپلے سے لیس کیا ہے، اور اس میں AMOLED پینل کی توقع کی جا رہی ہے جس کے نیچے فنگر پرنٹ اسکینر بھی ہوگا۔A5 Pro میں 2.5 گیگا ہرٹز کا سی پی یو ہوگا۔ میموری کے حوالے سے، اس میں 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی یا 512 جی بی اسٹوریج کی آپشنز ہوں گی۔
اوپو عام طور پر اپنی اے سیریز کو جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹس میں لانچ کرتا ہے، لہٰذا یہ بعید نہیں کہ اوپو اے 5 پرو عالمی سطح پر بھی لانچ ہو۔