برطانیہ میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایسا انقلابی بائیونک بازو تیار کیا ہے جو نہ صرف مکمل طور پر وائرلیس ہے بلکہ جسم سے جدا ہوکر بھی مؤثر انداز میں کام کر سکتا ہے۔
برسٹل میں واقع ٹیکنالوجی کمپنی اوپن بائیونکس نے اس جدید بائیونک بازو کو بنانے میں چار سال صرف کیے، اور اسے ہیرو آرم کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے جدید اور موثر روبوٹک بازو ہے۔
کمپنی کی شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سمانتھا پین، کا کہنا ہے کہ یہ بازو موجودہ بائیونک ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں دوگنی طاقت اور رفتار رکھتا ہے، اس کا وزن بھی کم ہے اور یہ پہلا مکمل طور پر واٹر پروف اور وائرلیس بازو ہے۔
سمانتھا نے اسے بائیونک ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے، جو معذور افراد کے لیے روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
اوپن بائیونکس، جو 2014 میں قائم ہوئی، اب تک 1000 سے زائد افراد کو اپنی مصنوعات فراہم کر چکی ہے۔ کمپنی تھری ڈی اسکیننگ اور پرنٹنگ کے ذریعے صارفین کے انفرادی جسمانی ڈھانچے کے مطابق بازو تیار کرتی ہے، تاکہ ہر فرد کو زیادہ موزوں اور مؤثر حل فراہم کیا جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔