اسلام آباد: اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی ای) کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا و زرعی فضلہ جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق، یہ پابندیاں فوراً نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ 2 ماہ تک برقرار رہیں گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔