مریم اورنگزیب کا لاہور میں ایمرجنسی الرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور کے شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ماسک پہننے اور کھڑکیاں و دروازے بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ کی سموگ تیز ہوا کے باعث لاہور میں داخل ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں ہوا تھمتے ہی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے 191 پر آ گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے شہریوں سے کہا کہ بچے ماسک پہنیں اور امراض قلب یا سانس کے مریض کھلی ہوا میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھارت سے آنے والی ہوائیں، جو کہ سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہیں، لاہور میں آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ بھارتی علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے بھی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسموگ کی صورت حال کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کے لیے اسکول کا وقت صبح 8 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو ماسک کے بغیر اسکول نہ لے جائیں تاکہ انہیں موسمی شدت سے بچایا جا سکے۔
مریم اورنگزیب نے بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو بھی کھلی فضا میں جانے سے منع کیا اور کہا کہ ہم سب کا تعاون اس مشکل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی گاڑیوں کو چیک کریں، ٹریفک جام سے بچنے کی کوشش کریں، اور فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھواں کرنے والی گاڑیاں کلیمپ کی جائیں گی، جبکہ بغیر زگ زیگ کے چلنے والے بھٹے بھی بند کیے جائیں گے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے شہریوں کو 1373 یا گرین ایپ پر فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔