آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں ایک دلچسپ میچ میں تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا کو ایک رن کے عوض 8 وکٹوں سے شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔
پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی وکٹ 10 رنز پر کھوئی، جبکہ دوسری وکٹ 45 رنز پر گری۔ تیسری وکٹ 52 کے اسکور پر جانے کے بعد پوری ٹیم محض 53 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
کیمرون بینکرافٹ، جوش انگلیس اور ایشٹن آگر جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ناکام رہے، جس کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تسمانیہ کے بیو ویبسٹر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ بلی اسٹین لیک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تسمانیہ نے ہدف کو 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس ناکامی کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم ڈومیسٹک ون ڈے کپ کی پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، انہیں 4 میچز میں صرف ایک فتح اور تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔