اسلام آباد۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پی ایس ایل سیزن 10 کے حوالے سے کرکٹ ٹیموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ۔
اجلاس میں اسلام آباد اور راوپنڈی انتظامیہ کے افسران، پولیس، سپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس کے افسران، پی سی بی کی سکیورٹی ٹیم ، متعلقہ ہوٹلز کے سکیورٹی انچارج ، آئیسکو، اور دیگر متعلقہ اداروں کےسنئیر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ایس ایل میچز کیلئے ٹیمز کا اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے قبل ٹیمز اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گی۔ مزید اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوے کہا گیا کہ تمام ٹیموں کو وی وی آئی پی (VVIP) سٹیٹس کے مطابق بہترین سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے بھی سیکورٹی اور دوسرے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔
مزید اجلاس میں بریفنگ دی گی کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران 6 میچز اپریل اور مئی میں 5 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور پی ایس ایل میچز کی ٹیمز کی نقل و حرکت کیلئے بہترین ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔ جوکہ عوام کی راہنمائی کے لے پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ٹریفک پلان کی باقاعدہ تشہیر کی جائے گی۔ پی ایس ایل سیزن 10 میں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے بہترین لاجنگ (رہائش) اور لاجسٹکس کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ کھلاڑیوں کے اسلام آباد میں قیام کے دوران انتظامات کیلئے ہوٹلز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور مختلف مقامات پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے۔ اس دوران پیرا میڈیکل اسٹاف، ریسکیو 1122، فوڈ اتھارٹی سمیت اسلام آباد پولیس و ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائےگا اور کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے تمام انتظامات کو فل پروف بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت والے مختص روٹس پر روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں اور آئیسکو بجلی کی تواتر فراہمی کو یقینی بنائے۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان کہ میڈیا پر تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے پی ایس ایل سے قبل مخصوص روٹس پر ہر قسم کی روکاوٹ اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پی ایس ایل کے دوران سیف سٹی کے تمام کیمروں سے مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی پی ایس ایل کے بہترین انعقاد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مؤثر رابطوں اور کوراڈینیشن کو یقینی بنانے اور اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد میں کرکٹ کے فروغ اور پی ایس ایل سیزن 10 کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ادارے ملکر کام کرے گے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے ۔