بالی ووڈ کے نامور ستارے اب صرف فلموں تک محدود نہیں رہے، بلکہ وہ کمرشل ریئل اسٹیٹ میں بھی خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے ممبئی میں مزید دس فلیٹس خرید لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، دونوں نے ممبئی کے ملنڈ علاقے میں تقریباً پچیس کروڑ بھارتی روپے کے عوض 10 اپارٹمنٹس کی خریداری کی ہے۔
یہ اپارٹمنٹس اوبرائے ایٹرنیا پروجیکٹ کے تحت خریدے گئے ہیں، جو اوبرائے ریئلٹی کمپنی کا ایک منصوبہ ہے۔
دستاویزات کے مطابق، ان دس اپارٹمنٹس کا مجموعی رقبہ 10,216 مربع فٹ ہے، جن میں بیس گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
مزید برآں، معلوم ہوا ہے کہ 8 اپارٹمنٹس کا فرشی رقبہ 1049 مربع فٹ ہے، اور ان کے لیے 3 لاکھ روپے کی رجسٹریشن فیس کے ساتھ 1.50 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کی گئی ہے۔ یہ اپارٹمنٹس 9 اکتوبر 2024 کو رجسٹر ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق، ان میں سے چار اپارٹمنٹس امیتابھ بچن نے جبکہ باقی چھ ابھیشیک بچن نے 14.77 کروڑ روپے میں خریدے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے 2020 سے 2024 کے دوران رئیل اسٹیٹ میں 200 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔