اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا روانہ ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق یہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک منعقد ہوگا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ اورنگزیب اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ امریکا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی اور آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس بھی شیئر کرے گی۔ اس دورے کے دوران دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
علاوہ ازیں، معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معیشت کی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔