اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی ٹیرانیوو ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور چین کی ژیجیانگ ہیزی فوڈ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
یہ یادداشت زراعت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی، جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاونت کرے گی۔
اس شراکت داری کا مقصد خشک میوہ جات، خصوصاً چلغوزے اور پستے کی پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور سالانہ 500 ملین ڈالر کی برآمد ہے۔
یہ تعاون پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرے گا اور چین میں معیاری خشک میوہ جات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئی مارکیٹ کے مواقع پیدا کرے گا۔
اس شراکت کے نتیجے میں جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔
اس اقدام کو ممکن بنانے میں ایس آئی ایف سی کا کردار ایک کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔