اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس کے بعد سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی اور علاقائی سطح پر تمام تنظیمی ذمہ داران کو تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق، 15 اکتوبر کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کی خاطر پنجاب کے اضلاع میں ہونے والا احتجاج منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بارے میں بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
سیاسی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور آئین و قانون کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کو ناحق قید کر کے نئے ظلم کے سلسلے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر خطرات میں ڈال دیا گیا ہے اور ان کے بنیادی و انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔