اشک آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
صدر زرداری اشک آباد میں ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی مقطیمقلی فراگی کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی فورم “وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد” میں شرکت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے روس کے صدر کے ساتھ ملاقات کی، جہاں دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
غیر رسمی ملاقات کے دوران، دونوں صدور نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خوش گوار گفتگو کا تبادلہ کیا۔