ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو 69.76 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں پھلوں کی برآمدات سے 66.25 ملین ڈالرز حاصل ہوئے تھے۔