الیکشن کمیشن نے 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کروانے پر نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، قومی اسمبلی کے 11، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 سابق ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ اراکین قومی اسمبلی 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
نااہل ہونے والے اراکین میں خرم دستگیر، محسن رانجھا، محمد علی، کمال الدین، ارسلان تاج، سید عمران علی شاہ، یار محمد رند اور دیگر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر سابق اراکین گوشوارے جمع کرواتے ہیں تو وہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔