سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم تخریبی پروپیگنڈہ مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایک جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا اجلاس ہوا، جس میں اب تک آٹھ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ اگلے اجلاس میں جبران الیاس کو طلب کیا گیا ہے، جو اس منفی مہم میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جبران الیاس پاکستان سے باہر بیٹھ کر ملک کے اندرونی اور بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی اہم شخصیت ہے۔ وہ ملک میں انتشار، امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے اور عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کے متعدد طریقوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
جے آئی ٹی نے جبران الیاس کے گروہ کے مزید ساتھیوں سے متعلق اہم شواہد بھی حاصل کیے ہیں اور مزید شواہد جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔