آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں آفیشلز اکتوبر میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوران ملاقات کریں گے، جو اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
اس کے علاوہ، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے تاکہ لاجسٹک انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
پی سی بی نے حالیہ آئی سی سی حکام کے ساتھ میٹنگ میں ایونٹ کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد شیڈول فائنل کرنے پر زور دیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے اکتوبر کے آخر تک شیڈول کے حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔