ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کے رُویِی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ٹیکسٹائل پارکس سی پیک کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
چین سے آئے ہوئے رُویِی شینڈونگ گروپ کے وفد نے حالیہ دورے کے دوران پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس منصوبے کا مقصد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5 بلین ڈالر تک اضافہ کرنا اور پاکستان کو عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر مزید مستحکم بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت تقریباً 100 بڑی چینی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات میں 2 بلین ڈالر سے 5 بلین ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ مقامی باشندوں کے لیے 5 لاکھ تک ملازمتیں پیدا کرکے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ ٹیکسٹائل پارکس جدید ٹیکنالوجیز اور شمسی توانائی کے ذریعے کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جائیں گے، جن میں کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔ یہ پارکس ملک کی ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی اور معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔