راولپنڈی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے راولپنڈی سمیت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 3 خصوصی عدالتوں میں نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اس ضمن میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے تینوں ججوں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نو تعینات ججوں کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ 28 ستمبر تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں نوٹیفکیشن نمبر 130/RHC/D&SJs کے مطابق راولپنڈی سے سپیشل جج سینٹرل (ایف آئی اے کی خصوصی عدالت) امجد علی شاہ کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کا جج مقرر کیا گیا ہے قبل ازیں انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کا 31 اگست کو تبادلہ کیا گیا تھا جس کے بعد یہاں تعیناتی نہیں ہوئی تھی جس سے یہاں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ سمیت مختلف وفاقی وزرائ کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراو¿ جلاو¿ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے 12 الگ الگ مقدمات کے سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات بھی زیر التوا تھے ادھر او ایس ڈی بنائے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور جاوید اقبال شیخ کو انسداد دہشت گردی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ کو انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔