لندن۔ برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایک نیا بلڈ گروپ دریافت کیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی گلوسٹر شائر میں این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ (NHSBT) کے سائنسدانوں کی قیادت میں اور برسٹل یونیورسٹی کے تعاون سے محققین کی ایک ٹیم نے ایم اے ایل (MAL) نامی بلڈ گروپ دریافت کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیش رفت نے اے این ڈبلیو جے (AnWj) اینٹی جن سے متعلق ایک 50 سال پرانی پہیلی کو حل کر دیا ہے، جو پہلی بار 1972 میں سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
سینئر سائنسدان لوئیس ٹیلی کی قیادت میں محققین نے اے این ڈبلیو جے (AnWj) اینٹی جن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لئے ایک جینیاتی ٹیسٹ بھی تیار کیا ہے۔یہ جینیاتی ٹیسٹ ایم اے ایل (MAL) بلڈ گروپ والے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں مدد دے گا اور ایسے خون کے عطیہ کرنے والوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گا۔ لوئیس ٹیلی نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی اس ٹیسٹ سے مستفید ہونے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔