چیمپئینز ون ڈے کپ میں مصباح الحق کی امریکہ روانگی پر بحث
چیمپئینز کپ کے دوران ماخورز کے مینٹور مصباح الحق چیریٹی ایونٹس میں شرکت کے لیے ٹورنامنٹ کو چھوڑ کر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق قومی کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت سے یہ فیصلہ کیا، اور انہیں اس چیریٹی پروگرام میں شرکت کا پہلے ہی سے علم تھا۔
مصباح کی اس روانگی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہو رہی ہے، جہاں کئی مداحوں نے ان کی ترجیحات پر سوال اٹھایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جب انہیں بطور مینٹور خاصی رقم دی جا رہی ہے، تو انہیں چیمپئینز کپ میں اپنے کردار کو ترجیح دینا چاہیے تھا۔
حالانکہ مصباح الحق نے ابھی تک 4 میں سے 3 میچز جیت کر ماخورز کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رکھا ہے، رپورٹس کے مطابق وہ جلد وطن واپس لوٹ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔