بھارتی اداکار سیف علی خان پر ان کی رہائش گاہ میں ایک چاقو بردار شخص نے جان لیوا حملہ کیا تھا۔ خوش قسمتی سے اداکار اس حملے میں جان بچانے میں کامیاب رہے، تاہم وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس نے اس ہائی پروفائل کیس کی چارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی ہے، جس میں سامنے آنے والے ایک حیران کن انکشاف نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
چارج شیٹ کے مطابق، جائے وقوعہ سے پولیس نے 20 مختلف فنگر پرنٹس حاصل کیے، جن میں سے صرف ایک نشان ملزم شریف الاسلام سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ فنگر پرنٹ عمارت کی آٹھویں منزل سے، یعنی سیف علی خان کی رہائش گاہ کے قریب سے ملا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ باقی 19 فنگر پرنٹس کسی اور فرد یا افراد کے ہیں، جن کا ملزم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نشانات ممکنہ طور پر ان لوگوں کے ہو سکتے ہیں جو اداکار سے ملاقات کے لیے آتے رہے ہوں۔
تاہم اس پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ حملے میں کسی دوسرے شخص کی بھی شمولیت ہو سکتی ہے — یا پھر شریف الاسلام کا کوئی ساتھی یا سہولت کار بھی اس واقعے میں ملوث ہو سکتا ہے۔
فی الحال پولیس کی تحقیقات کا دائرہ صرف شریف الاسلام تک محدود ہے، جسے بنگلادیش سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فنگر پرنٹ میچ ہونے کی بنیاد پر اسے حملے کا مرکزی ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔
مگر چارج شیٹ میں شامل نئی معلومات نے تفتیش کو کئی اور سمتوں میں موڑ دیا ہے، جن کا کھوج لگانا اب ضروری ہو گیا ہے تاکہ حقیقت مکمل طور پر سامنے آ سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔