اسلام آباد ۔وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ اسلام آباد میں آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ اور دلچسپی ماربل انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی،حکومت نے برآمدات اور درآمدات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،سرمایہ آئیگا اورترقی بھی آئیگی جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، نوجوانوں کے روزگار کے لئے خصوصی سکیمیں لائیں گے اس حوالے سے کام کیا جارہا ہے،حکومت کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق اپنے پاﺅں پر کھڑاکیا جائے تا کہ نوجوان ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔