اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے متوقع ترامیم کے بارے میں گفتگو کے سلسلے کی جاری ہے۔ اس دوران امکان ہے کہ وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات متوقع ہے اور ان کے ہمراہ شہباز شریف بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس سے پہلے نواز شریف آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے نکات سامنے آچکے ہیں جن میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئین کی شقوں 51، 63، 175 اور 187 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔