اسلام آباد: ن لیگ کے وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی شریک تھے۔ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ اور نوید قمر نے بلاول بھٹو کو اسپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران اسمبلی میں پیش ہونے والے بل پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے بعد، جب صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کون سی آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ کابینہ کو ترمیم کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تو مجھے کیسے معلوم ہو سکتا ہے۔