اسلام آباد۔پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کی وی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینےکی سفارش کردی
پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کو موقف پیش کیا کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتےہیں
پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں فری لانسرزاورآئی ٹی کمپنیز وی پی این استعمال کرتی ہیں
ٹیلی کام صارفین میں وی پی این کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کیلئےرجسٹریشن ضروری ہے
چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرنیٹ متاثر ہونے کا ملبہ زیرسمندر کیبل فالٹ پر ڈال دیا
اسلام آباد: پی ٹی اےکی بنائی گئی وی پی این پالیسی عرصےسےوزارت آئی ٹی میں پڑی ہے
پیُ ٹی اے وزارت آئی ٹی کی طرف سے وی پی این پالیسی پرحتمی فیصلہ کی منتظر ہے
اسلام آباد: ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک پالیسی کو جلد منظور کیا جانا ناگزیر ہے
وی پی این رجسٹرڈ کیے جانے سے صارفین کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا
رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گا
پی ٹی اے سے رجسٹرڈ شدہ وی پی این کے استعمال پر فائروال اثرانداز نہیں ہوگی