ممبئی۔ بھارت کی سینئر ،اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے کہا ہے کہ وہ ایشوریا رائے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آتیں کیونکہ وہ اُن کی بیٹی نہیں بہو ہیں۔
جیا بچن کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے، جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن کے بارے میں بات کی تھی۔
شو کے میزبان نے جیا بچن سے سوال کیا تھا کہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ آپ ایک سخت والدہ ہیں، یہ افواہ درست ہے یا جھوٹی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ،جیا بچن کا کہنا تھا کہ یہ افواہ بالکل درست ہے، میں بہت سخت ماں ہوں۔ یہ سُن کر میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ ساس بھی غصے والی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں۔
جیا بچن نے کہا کہ، میں ایشوریا کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آسکتی کیونکہ وہ میری بیٹی نہیں ہیں، وہ میری بہو ہیں، میں اُن کے ساتھ سختی کیوں کروں؟، ایشوریا پر سختی کرنے کا حق صرف اُن کی ماں کا ہے۔
اداکارہ ،نے مزید کہا کہ بیٹی اور بہو میں فرق ہوتا ہے، بیٹی اپنے والدین سے ناراض بھی ہوجاتی ہے اور اُن پر کبھی غصہ بھی کردیتی ہے لیکن سُسرال میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں سب کی عزت کرنی پڑتی ہے۔
اگرچہ جیا بچن خود کو ‘سخت والدہ’ کہتی ہیں لیکن ابھیشیک بچن اس سے متفق نہیں ہیں، اداکار نے گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عوامی رائے کے برعکس، میری والدہ سخت نہیں ہیں۔