ممبئی۔ بھارت کی ٹی وی اداکارہ پریرنا ٹھاکر کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش ہوئی ہے جس کی چیٹ انہوں نے لیک کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کے ساتھی فنکار موہت پرمار نے بتایا کہ پریرنا نے انہیں پیغام دے کر اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔
باندرہ میں ساڑھی کے اشتہار کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ سے رابطہ کیا گیا تھا، جس کے لیے انہیں 40 ہزار بھارتی روپے ملنے تھے۔
موہت پرمار نے کہا کہ اداکارہ نے اسکائی لائن سپری پروڈکشن کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کو پیغام بھیجا اور شوٹنگ کی تفصیلات پوچھی، جس پر ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ یہ ایک ‘کمپرومائز کام’ ہے اور ایک رات ساتھ گزارنی ہوگی۔
اداکارہ کے دوست کے مطابق، پریرنا کے انکار پر انہیں زندگی تباہ کرنے اور کام نہ ملنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں۔
اس سے قبل بھی بھارت کی کئی اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کر چکی ہیں۔