کراچی: پاکستان کی مشہور ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کے بعد اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا ہے۔
مدیحہ نقوی نے کہا ہے کہ وہ حنا الطاف اور آغا علی کی جوڑی کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان خوبصورت انسانوں کو تکلیف پہنچانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
حال ہی میں پاکستان کی سینئر اداکارائیں شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں مہمان بنی تھیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شو کے ایک سیگمنٹ میں مدیحہ نقوی نے انکشاف کیا تھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور دونوں فی الحال تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔
مدیحہ نقوی کے اس بیان کے بعد، شو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبر سرخیوں میں آگئی۔ لیکن اب مدیحہ نقوی نے اپنے بیان سے مکر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک معروف سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں وضاحت کی گئی کہ مدیحہ نقوی نے طلاق کی تصدیق کی تھی، مگر ان کا کہنا ہے کہ شو میں ایک گیم کے دوران ان کی زبان پھسل گئی تھی اور انہیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے تھا۔