اسلام آباد— فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے گوشوارے جمع کروانے کی مدت میں 5 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
اب، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست سے بڑھا کر 23 اگست مقرر کر دی گئی ہے۔