راولپنڈی ۔تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے سے لگالیا،کچھ بانی پی ٹی آئی نے گلے کیے کچھ میں نے گلے کئے۔
،عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے،میں نے کہا مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے ہیں میری طرف سے معافی ہے،بانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا،انہوں نے کہا کہ شیر افضل کو صرف بانی پی ٹی آئی نکال سکتا ہے
میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں،آج سرخرو ہوا ہوں، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے،ہم پہلے لاہور کے لیے نکلیں گے
لوگوں کو میرے لندن جانے پر بھی اعتراض ہے،شبلی فراز، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا۔
اب میں تمام پلاننگ بانی پی ٹی آئی سے پوچھے بغیر کروں گا،پھر بعد میں کوئی یہ نہ کہہ کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہوا ہے،ہم پر امن احتجاج کریں گے
بانی پی ٹی آئی کے وارئیر لوگوں میں تحرک پیدا کریں، ہم طلبائ، وکلاء، کسانوں اور سب احتجاج کو لیڈ کریں گے ،ہم اس گھٹن زدہ ماحول سے تنگ آچکے ہیں ۔