سان ڈیاگو۔ محققین نے مریخ کے زیر زمین مائع پانی کے ایسے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جو سیارے کی سطح پر موجود سمندروں کو بھرنے کے لیے کافی ہیں۔
ناسا کے انسائیٹ لینڈر سے حاصل کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے یہ تخمینہ لگایا ہے کہ زیر زمین موجود پانی مریخ کو ایک سے دو کلو میٹر کی گہرائی میں ڈھانپ سکتا ہے۔
تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر مستقبل میں اس پانی کے ذخائر کو استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو اس کے زیادہ استعمال کی امید کم ہی ہے۔
یہ پانی مریخی تہہ کے وسط میں چٹان میں موجود باریک دراڑوں میں پایا جاتا ہے، جو سطح سے 11.5 سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔ یہاں تک کہ زمین پر بھی ایک کلومیٹر گہرا سوراخ کھودنا ایک مشکل کام ہے۔
امریکا کی یو سی برکیلے سے وابستہ وشان رائٹ نے کہا کہ مریخ کے موسم، سطح اور اندرونی ارتقاء کو سمجھنے کے لیے پانی کے چکر کو جاننا بہت ضروری ہے، اور یہ ابتدائی قدم اس بات کی شناخت ہے کہ پانی کہاں اور کتنی مقدار میں موجود ہے۔