اسلام آباد۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ(ایکس) نے قابل اعتراض اور غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے میں سب سے پیچھے رہا ہے
جنوری 2021 اور جون 2024 کے درمیان پی ٹی اے نے ایکس پر 69,372 یو آر ایل پر کارروائی کی لیکن پلیٹ فارم نے صرف 41,414 یو آر ایل کو بلاک کیا، جس کے نتیجے میں تعمیل کی شرح 59.70 فیصد رہی۔
اس کے برعکس ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 7 ہزار 3 قابل اعتراض ویڈیو یا مواد پر مبنی یو آر ایل بلاک کیے جبکہ پی ٹی اے نے ایک لاکھ 9 ہزار 359 یو آر ایل بلاک کرنے کی درخواست کی تھی اہم بیشتر درخواستیں مسترد کر دی گئیں
حالیہ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کرنے کے لیے ایکس کو ارسال کیے گئے 69,372 یو آر ایل میں سے صرف 41,414 کو ہی بلاک کیا گیا۔
فیس بک نے بھی پی ڈی اے کی درخواست پر مثبت جواب دیا اور 94,141 یو آر ایل میں سے 79,904 کو بلاک کیا، انسٹاگرام نے 85.60 فیصد تعمیل کی۔
علاوہ ازیں یوٹیوب اور Likee نے بھی پی ٹی اے کی درخواست پر مثبت جواب دیا۔ یوٹیوب نے 41,954 یوآریل میں سے 36,351 کو بلاک کیا، جس کے نتیجے میں تعمیل کی شرح 86.64 فیصد رہی۔