سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تازہ ترین تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے برفانی تودے A23a کا ایک وسیع حصہ ٹوٹ چکا ہے اور یہ جنوبی بحر اوقیانوس میں شمال کی سمت بڑھ رہا ہے۔
ٹوٹنے والے ٹکڑے کا رقبہ تقریباً 80 مربع کلومیٹر ہے، جبکہ 3360 مربع کلومیٹر کا برفانی تودہ اب بھی اپنی جگہ موجود ہے۔
برٹش اینٹارکٹک سروے (BAS) سے وابستہ ماہرِ اوقیانوسیات اینڈریو میئجر کے مطابق، یہ اس عظیم برفانی تودے کا پہلا بڑا حصہ ہے جو واضح طور پر الگ ہوا ہے۔ تاہم، یہ کہنا مشکل ہے کہ آئندہ یہ مزید ٹوٹ کر بکھر جائے گا یا طویل عرصے تک اپنی موجودہ حالت میں رہے گا۔
یہ برفانی تودہ تقریباً 10 کھرب ٹن وزنی ہے اور 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف جنوبی جارجیا (بحر اوقیانوس کے جنوبی حصے میں واقع ایک جزیرہ) کی سمت بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر یہ جنوبی جارجیا کے قریب پہنچا، تو وہاں کے پینگوئنز اور سیلز سمیت دیگر جنگلی حیات کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔