اسلام آباد۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا، جس میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی شریک تھے۔
مزید برآں، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دیگر رہنما، جن میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری شامل تھے، بھی موجود تھے۔