بھارت میں ایک غیر متوقع واقعے میں دلہن کے والد نے ایک معمولی معاملے پر اپنی بیٹی کی شادی منسوخ کرتے ہوئے پوری بارات کو واپس بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں بارات ڈھولک کی تھاپ اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ شادی ہال پہنچی۔ دلہا کے دوست اور اہل خانہ خوشی کے اس موقع پر رقص میں مصروف تھے، لیکن ایک معمولی ضد نے معاملے کو تنازع میں بدل دیا۔
دلہا نے اپنے دوستوں کے اصرار پر بالی ووڈ فلم “کھل نائیک” کے مشہور گانے “چولی کے پیچھے کیا ہے” پر رقص کیا، جس پر سب خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے۔ تاہم، دلہن کے والد کو یہ رقص ناگوار گزرا، اور انہوں نے اسے اپنے خاندان کی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت اعتراض کیا۔
صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ دلہن کے والد نے شادی فوری طور پر منسوخ کر دی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ اس دوران دلہن اپنے والد کے سامنے گڑگڑاتی رہی، آنسو بہاتی رہی، لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔
دلہا کے اہل خانہ کو امید تھی کہ کچھ دن بعد دلہن کے والد کا غصہ کم ہو جائے گا اور بات چیت دوبارہ شروع ہو جائے گی، لیکن انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فیصلہ حتمی ہے اور شادی ہرگز نہیں ہوگی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔